نو منتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآباد حاجی فرید الحق لہڑی کو ان کی نشست پر بٹھانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

 

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن

نو منتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآباد حاجی فرید الحق لہڑی کو ان کی نشست پر بٹھانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی حاجی احمد سلطان لہڑی حاجی اسرار احمد بھنگر حاجی محمد نواز کھوسہ محمد شریف لہڑی میرعبدالخالق گولہ میرمحمد پتافی قدیر جان بنگلزئی ڈاکٹر فاروق لہڑی شمس الحق لہڑی انعام الحق لہڑی غلام جان لہڑی میرجان مینگل سید روشن علی شاہ حاجی نور لہڑی محمد رحیم لہڑی امان اللہ جتوئی پرنس شاہد لہڑی اور ٹکری شاہ علی لہڑی سمیت مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینز وائس چیئرمینز سیاسی سماجی و قبائلی عمائدین کثیر تعداد میں شریک تھے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی و دیگر سیاسی قبائلی عمائدین نے حاجی فرید الحق لہڑی کو ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآباد کی نشست پر بٹھایا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین کی نشست پر ہم نے سیاسی مخالفین کو شکست سے دوچار کیا ہمارے امیدوار کو ہرانے کے لیے مختلف سازشیں کی گئی مگر الحمدللہ ہم اپنے اتحادیوں کی طاقت کے بل بوتے پر کامیاب ہوئے ہم اتحاد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ان شاءاللہ ہمیں قوی امید ہے کہ نومنتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآباد حاجی فرید الحق لہڑی بلاامتیاز عوام کی خدمت کریں گے اور تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآباد حاجی فرید الحق لہڑی نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی اور ڈسٹرکٹ نصیرآباد کے تمام یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے جو مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ان شاءاللہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ضلع نصیرآباد ہم سب کا ضلع اور گھر ہے اس کو سنوارنےاس کی تعمیر ترقی اور عوام کے پیچیدہ مسائل کے حل کےلیے اقدامات کیے جائیں گے میری کوشش ہوگی کہ ضلع بھر کے یوسی تمام چیئرمینوں کو ساتھ لیکر چلوں گا عوام اور ہمارے اتحادیوں کی جانب سے ہم پر جو اعتماد کیا گیا ہے ان کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ان شاءاللہ ترقیاتی عمل میں اجتماعیت کو اولین فوقیت دی جائے گی تاکہ ترقی کے اس سفر میں تمام افراد مجموعی طور پر مستفید ہو سکیں۔

Daily Askar

Comments are closed.