ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اعجاز سرور نے محکمہ ریونیو ایریگیشن کے عملے کے ہمراہ کیرتھر کینال کا جائزہ لیا

 

ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اعجاز سرور نے محکمہ ریونیو ایریگیشن کے عملے کے ہمراہ کیرتھر کینال کا جائزہ لیا انہوں نے دورے کے موقع پر گزشتہ سال میں جس جگہ کٹ لگائے گئے تھے ان کا بھی جائزہ لیا ڈمب شاخ کی کمزور پشتوں کے متعلق بھی آگاہی حاصل کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استا محمد اعجاز سرور نے محکمہ ایریگیشن کے عملے کو سختی سے تاکید کی کہ کمزور پشتوں کی مرمت جلد از جلد مکمل کی جائے حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے پیشگی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے عملے کو بھاری مشینری کے ہمراہ متاثرہ جگہوں پر الرٹ رکھا جائے تاکہ شہری آبادی کو محفوظ بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اس وقت بہتر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ہم سب پر لازم ہے کہ ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں قدرتی افات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لائیں اور سیلابی صورتحال سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام ضلع انتظامیہ کو متحرک رکھا گیا ہے بھاری مشینری کے ذریعے سیلابی صورتحال سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے عملہ الرٹ ہے ضلعی انتظامیہ موسمی حالات سے نمٹنے کیلیے مصروف عمل ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی

Daily Askar

Comments are closed.