مستونگ میں فائرنگ سے نجی سکیم کا چوکیدار جاںبحق

مستونگ  دشت متورہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی سکیم کا چوکیدار جاںبحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دشت متورہ کے مقام پر ہاوسنگ اسکیم میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پراپرٹی اسکیم کے چوکیدار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،مقتول کے لواحقین نے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ۔دریں اثنا مقتول کے لواحقین سے اسسٹنٹ کمشنر دشت محمداکرم حریفال لیویز حکام کے ہمراہ مزاکرات کیلئے پینچ گئے۔مقتول کے لواحقین سے کامیاب مزاکرات اور ڈاکووں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دہرنا ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا، اسسٹنٹ کمشنر دشت نے لواحقین کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل برائیکار لائیجائینگے۔

Daily Askar

Comments are closed.