سبی، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

سبی( آئی این پی ) بختیارآبارقومی شاہراہ پرتیز رفتار مزدا ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی موقع پر رکشہ سوار ایک شخص جان بحق طبی امداد کے لئے لے جانے والے دوسرے شخص نے بھی جان دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق بختیار آباد قومی شاہراہ چکھڑا کے نزدیک تیز رفتار مزدا ٹرک نے سامنے سے آنے والے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشے میں سوار دو افراد شدید ذخی ہوئے جن میں ایک موقع پر جان بحق جبکہ دوسرے کو طبی امداد کے لئے بختیار آباد میں 1122 سینٹر میں لے جایا گیا تاہم زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوسرے شخص نے بھی جان دیدی مزید تفتیش بختیار آباد لیویز فورس نے شروع کردی جان بحق ہونے والے اللہ دتہ گولہ اور عرفان احمد گولہ کے نام سے شناخت ہوئی ۔

Daily Askar

Comments are closed.