ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات سرکل طارق مسعود کی ہدایت پر چھاپہ مار کارروائیاں
مختلف کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے
گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان ، اور صدام حسین شامل
ملزمان کو گجرات کے علاقے شیشہ چوک سے گرفتار کیا گیا
چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 44 لاکھ 50 ہزار روپے اور 3450 سعودی ریال برآمد ہوئے
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے
ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں، رجسٹر اور موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مزید تفتیش جاری ہے
Comments are closed.