چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا اتوار کے روز کوئٹہ شہر کا دورہ
کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
۔دورے کے موقع پر کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں سبزل روڑ ، سریاب روڑ ، مشرقی، مغربی بائی پاس روڈ، ہزار گنجی بس اڈہ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا معائنہ
کمشنر کوئٹہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہرکی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، چیف سیکرٹری
شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ شکیل قادر خان
چیف سیکریٹری کی متعلقہ حکام کو شہر کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت
ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے تاکہ مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ممکن ہو سکے۔ چیف سیکرٹری
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت شہر بن جائے گا۔ چیف سیکرٹری
ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہونگے۔ شکیل قادر خان
سڑکوں کی تعمیر و توسیع میں پندرہ مساجد آ رہی ہیں جن کے متبادل کے لیے مساجد کے منتظمین سے بات چیت جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی بریفنگ
سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ چیف سیکرٹری
کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیۓ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیۓ جائیں ۔شکیل قادر خان کی ہدایت
Comments are closed.