ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کسٹمز و دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں جاری

0

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کسٹمز و دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں جاری

چینی، یوریا کھاد، گندم اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنا کر ایک بڑی تعداد برآمد کی گئی۔

رواں سال 2023 میں مارچ سے لیکر 24 اکتوبر 2023 تک چینی 2627 میٹرک ٹن، یوریا کھاد 1941 میٹرک ٹن و دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ آشیاء برآمد کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

یہ کاروائیاں ژوب، پشین، مستونگ، نوشکی، چمن اور پاک-افغان سرحدی علاقوں میں کی گئی۔

انسداد اسمگلنگ کی موثر کارروائیوں سے ان اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے اور مارکیٹ میں یہ آشیاء میسر ہیں۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ کی روکام کیلئے موثر کارروائیاں جاری رہے گی۔

Daily Askar

Comments are closed.