نگران وزیر اعلی بلوچستان کی مشیر برائے سماجی بہبودشانیہ خان اور ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق جاوید مینگل آغا خان اسپتال میں۔ بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت زیر علاج مریض کی مزاج پرسی کر رہے ہیں

کراچی۔ 24 اکتوبر ۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں شانیہ خان نے سیکرٹری سماجی بہبود سید سکندر شاہ اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق جاوید مینگل کے ہمراہ کراچی میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور لیاقت نینشل اسپتال میں بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت حکومت بلوچستان کے اخراجات پر زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے سے متعلق دریافت کیا مریضوں نے جاری علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا مریضوں نے کہا کہ وہ غربت کے باعث ان موزی امراض کا مہنگا علاج معالجہ کرانے سے قاصر تھے حکومت بلوچستان کے مشکور ہیں کہ بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں شانیہ خان نے تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ، مشیر سماجی بہبود و ترقی نسواں شانیہ خان نے کہا کہ بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کا قیام 2019 میں عمل میں لایا گیا تھا تاکہ کینسر ، کڈنی ٹرانسپلانٹ ، لیور ٹرانسپلانٹ ، بورن میرو ٹرانسپلانٹ جیسی موزی اور دائمی بیماریوں کے علاج کے لئے غریب افراد کو حکومت بلوچستان کے اخراجات پر آغا خان یونیورسٹی اسپتال ، لیاقت نینشل اسپتال سمیت پاکستان کی بڑی اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں ، شانیہ خان نے کہا کہ اس دورے کا مقصد پروگرام کی شفافیت اور پینل اسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینا تھا اسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس حکومتی اقدام کو سراہا ہے اس کے علاؤہ اسپتالوں کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی گئی اور بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی جو مثبت رہی مشیر سماجی بہبود شانیہ خان نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی خصوصی ہدایات پر اس پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے اور غریب مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا اس ضمن نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دورہ کراچی کی جامع رپورٹ پیش کی جائے گی

Daily Askar

Comments are closed.