ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) راجہ اطہرعباس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرصدر حبيب احمد بنگلزٸی کی زیر صدارت چمن شہر کے پراٸس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

چمن 24 اکتوبر:ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) راجہ اطہرعباس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرصدر حبيب احمد بنگلزٸی کی زیر صدارت چمن شہر کے پراٸس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس تندور مالکان ، پرچون دکانداروں ، ہولسیلرز، لائیو سٹاک آٹا چینی ڈیلروں بیف اینڈ مٹن قصاٸیوں دودھ فروشوں اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس کو اشیاء خوردنوش کی حالیہ قیمتوں کے بارے تفصیلی بریفننگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیا نرخنامہ اتفاق راۓ جاری کیا جاۓ گا جسمیں عوام کو ریلیف مل جاۓ گا اے سی نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی باوجود وہی پرانے نرخ پر اشیاء خوردونوش وغیرہ فروخت کیا جا رہا ہےجس سے عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
علاؤہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر حبيب احمد بنگلزٸی نے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیل کو مقررہ ریٹ پر فروخت کیا جاۓ عمل نہ کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مزید کہا کہ نئے نرخ نامے کے حوالے سے سے تمام دوکانداروں تندور مالکان قصائیوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی اتفاق رائے سے بنایا گیا انہوں نے کہا کہ نیا نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی واضح اور سخت ہدایات ہیں کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر شہر اچانک دورے کے دوران تمام اشیاء خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معائنہ کیا جائے گا ۔

Daily Askar

Comments are closed.