نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عالمی یوم پولیو کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے

کوئٹہ، 24 اکتوبر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عالمی یوم پولیو کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ہم پولیو کے انسداد کے لئے پوری طرح سے پر عزم ہیں انہوں نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تمام پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی فریضہ کی ادائیگی کے دوران جن پولیو ورکرز اور سیکورٹی پر مامور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں مخلصانہ کوششوں کے باعث بلوچستان گزشتہ دو سال سے پولیو فری صوبہ بنا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جو ہر طرح کے سخت ترین موسمی حالات کے باوجود قومی فریضہ کی ادائیگی میں مصروف عمل رہتے ہیں ، نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت عامہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور معمول کے حفاظتی ٹیکہ جاتی نظام کو بھی مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔

Daily Askar

Comments are closed.