پشاور۔ 24 نومبر (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت ڈی ایس پیز ،ٹریفک آفیسرز اور دیگر عملے نے شرکت کی۔
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے تقریب کے انعقاد پر افسران اور وارڈنز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک عملہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی کے ساتھ نبھائیں، عوام کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ پشاور پر ٹریفک کا کافی بوجھ ہے اور اسی کو آپ ہی نے بہتر طریقے سے کنٹرول کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا عملہ سلام کلام کی پالیسی پر عمل پیرا رہے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور چیف ٹریفک آفیسر تعیناتی کے بعد شروع دن سے محکمے کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے اسی طرح دیگر حکام بھی محکمے کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں اور محکمے کے وقار کو مزید بلند کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے ٹریفک افسران اور اہلکاروں و دیگر عملے کو ہدایت کہ وہ خود بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کریں اور دوسروں کو بھی اس کا پابند بنائیں
Comments are closed.