صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان بالا کا اجلاس منگل کو صبح ساڑھے 10بجے طلب کر لیا

اسلام آباد۔24دسمبر (نمائندہ عسکر):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان بالا کا اجلاس کل منگل 26 دسمبر کو صبح ساڑھے 10بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ سے اتوار کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے ایوان بالا کا اجلاس آئین پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق میں تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ کا اجلاس کل منگل 26 دسمبر 2023 کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔

Web Desk

Comments are closed.