کوئٹہ۔ 24 دسمبر (نمائندہ عسکر):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن برصغیر پاک وہند کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،جناح نے اپنی بصیرت، تدبر اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت قوم کو غلامی سے نجات دلائی اور پاکستان کی صورت میں آزاد اور خودمختار مملکت حاصل کی۔
انہوں نے کہا قائد کے بتائے ہوئے اصولوں کواپنا کر ہم درپیش چیلنجز پر قابو پاسکتے ہیں، ملک و قوم کی حقیقی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں اتحاد، ایمان اور ڈسپلن کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم نہ صرف ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر کاربند رہیں بلکہ ملک و قوم کی سربلندی کیلئے دیانتدارانہ کاوشیں کرتے رہیں تاکہ کامیاب فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے راہ ہموار ہو سکے۔
Comments are closed.