اسلام آباد: 24 دسمبر (نمائندہ عسکر): سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کا اسلام آباد میں جاری احتجاج کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔ پرامن احتجاج کا ہر پاکستانی شہری کو حق حاصل ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت پر یقینی بنایا گیا ہے کہ مظاہرین کو کسی بھی قسم کے تشدد یا ہراسگی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مزئد کہا کہ مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
Comments are closed.