نگران وزیراعظم پاکستان کی تشکیل کردہ کمیٹی اور گورنر بلوچستان سے مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسلام آباد 24 دسمبر (نمائندہ عسکر): نگران وزیراعظم پاکستان کی تشکیل کردہ کمیٹی اور گورنر بلوچستان سے مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ قانونی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے گرفتار مظاہرین کی ضمانتیں منظور ہو گئی ہیں۔ گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جا رہا ہے۔ گرفتار افراد کے عزیز و اقارب معلومات اور مدد کےلیے رابطہ کریں تاکہ ان کو قانونی معاونت فراہم کی جا سکے۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

Web Desk

Comments are closed.