چیف انجینئر آپریشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر نادہندہ زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی بجلی فوری طورپر منقطع کی جائے

ملتان 24 دسمبر(نمائندہ عسکر): چیف انجینئر آپریشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر نادہندہ زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی بجلی فوری طورپر منقطع کی جائے اور ان کے ٹرانسفارمرز،میٹرز اُتارے جائیں۔ واجبات کی ادائیگی تک بجلی بحال نہ کی جائے۔مستقل نا دہندگان سے واجبا ت / بقایا جات کے اہداف کا حصول ممکن بنایا جائے۔رننگ ڈیفالٹرز سے ماہانہ بلوں کی وصولیاں کی جائیں اور ایس ڈ ی اوز فیلڈ میں متحرک رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی /بوریوالہ ڈویژنوں کے ایگزیکٹوا نجینئرز سے ریکوری اہداف کے حصول پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایڈیشنل سپریٹنڈنگ انجینئربوریوالہ ڈویژن وسیم اختر کی سربراہی میں ایس ڈی اوز /اہلکاروں کے نادہندگان کے خلاف آپریشن میں واجبات /بقایاجات وصولی کے اہداف کے حصول پر شاباش دی اور کہا کہ ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ریکوری ٹیمیں بیچ وائز فہرستوں پروصولیاں کریں اور روزانہ نئی فہرستوں کے ساتھ فیلڈ میں آپریشن کیاجائے۔ گھریلو، کمرشل، ٹیوب ویل اور صنعتی صارفین سے سوفیصد ریکوری کرنے کے لئے مہم جاری رکھی جائے۔ لائن لاسز کے اہداف کے حصول کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ایڈیشنل ایس ای بوریوالہ ڈویژن وسیم اختر اور ایکسین وہاڑی ڈویژن ریحان علی چوہان کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں کمر شل مارکیٹوں /تجارتی مراکزکے کنکشنوں کی رات کے اوقات میں لازمی چیکنگ کی جائے اوربجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے۔

Web Desk

Comments are closed.