نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی خصوصی دلچسپی سے کوئٹہ تا کراچی معطل ٹرین سروس ایک سال چار ماہ بعد آج سے بحال ہوجائے گی

کوئٹہ، 24 دسمبر (نمائندہ عسکر): نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی خصوصی دلچسپی سے کوئٹہ تا کراچی معطل ٹرین سروس ایک سال چار ماہ بعد آج سے بحال ہوجائے گی پاکستان ریلویز نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے بولان میل پیر 25 دسمبر کو کراچی کے لئے روانہ ہوگی ، تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے رواں سال 29 اکتوبر کو سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی کی تقریب کے موقع پر بولان میل کی بحالی کا اعلان کیا تھا ، تقریب میں موجود نگراں وفاقی ریلویز نے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کے اعلان کے تناظر میں مناسب انتظامات مکمل کرکے ٹرین سروس کی بحالی کے لئے 25 دسمبر کا دن مقرر کیا تھا پاکستان ریلویز نے لگ بھگ دو ماہ کے عرصے میں معطل ٹرین سروس کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے اور پیر 25 دسمبر 2023 کو ایک سال چار ماہ بعد بولان میل کی سروس بحالی کا باقاعدہ آغاز کیا جاررہا ہے اس ٹرین سروس سے بلوچستان کے عوام کو ریلوے کی آرام دہ اور سستی سفری سہولیات میسر آسکیں گیا

Web Desk

Comments are closed.