ضلع کچھی میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر اشتہاری ملزمان و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

کچھی24دسمبر(نمائندہ عسکر): ضلع کچھی میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر اشتہاری ملزمان و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں مچھ لیویز فورس کی بڑی کاروائی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر مچھ حمزہ انجم و مچھ ایس ایچ او لیویز تھانہ مچھ لیاقت علی رئیسانی اور ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز تھانہ مچھ نائب رسالدار مظفر حسین و دیگر عملہ لیویز نے لیویز تھانہ مچھ کے مقدمہ نمبر۔13/2016 بجرم زیر دفعہ 427PPC. 324.395 ق دمیں نامزد اشتہاری ملزم گل زمان ولد محمد یعقوب قوم کرد سکنہ مچھ کو گرفتار کر کے مذید تفتیش جاری ہے۔جبکہ ایک اور کاروائی میں مورخہ 20/12/2023کو مقدمہ فرد نمبر 23/2023زیر دفعہ 395-342میں مزدا کنٹینر نمبر JU-3977 کو چار گھنٹے کے اندر برامدکرکینامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و SHOلیویز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر تحصیل مچھ میں اشتہاری ملزمان و جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہیں۔ملزمان جتنے بھی با اثر کیوں نہ ہوں مگر وہ قانون سے بالا تر نہیں امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی امن وامان میں خلل ڈالنے کی

Web Desk

Comments are closed.