ملک بھر کی طرح ضلع خضدار میں بھی جنرل الیکشن 2024کے سلسلے میں تیاریاں زور شور سے جاری

خضدار 24دسمبر(نمائندہ عسکر): ملک بھر کی طرح ضلع خضدار میں بھی جنرل الیکشن 2024کے سلسلے میں تیاریاں زور شور سے جاری ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آخری روز بھی جاری رہا۔خضدار کی ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔جہاں مجموعی طور پر 87 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے این اے 256 پر 22 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے پی بی 18خضدار پر 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پی بی 19خضدار پر 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی بی 20 خضدار پر کل 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Web Desk

Comments are closed.