اسلام آباد 5 ہزار والا نوٹ اصلی ہے یا نقلی. طریقہ جانیے

اسلام آباد 24 دسمبر: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس کی پرنٹنگ اس منفرد کاغذ پر ہوئی ہے، جسے چھونے سے ہی اس کے منفرد ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

نوٹ کے سامنے کی سائیڈ پر دائیں جانب بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی تصویر کا واٹر مارک جبکہ اس کے نیچے نوٹ کی مالیت یعنی پانچ ہزار کا واٹر مارک بھی نمایاں ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نوٹ کے اندر حفاظتی دھاگے کو آر پار دیکھنے سے یہ عمودی پٹی کی صورت میں نظر آتا ہے جس پر نوٹ کی مالیت بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

نوٹ پر پاکستان کا جھنڈا بھی اس کی ایک منفرد خصوصیت ہے جو مختلف زاویوں سے دیکھنے سے یہ رنگ بدلتا نظر آئے گا۔

اسی طرح بائیں جانب ابھرے نشانات ہیں جن کو چھونے سے بینائی سے محروم افراد کو بھی نوٹ کی مالیت جاننے میں مدد ملتی ہے۔

اسی طرح نوٹ کے بائیں جانب موجود بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ بھی 5000 کا ہندسہ پوشیدہ ہے جو نوٹ کو مختلف زاویوں سے دیکھنے پر نمایاں ہوتا ہے۔

اسی طرح دائیں بائیں کناروں پر ابھرتی ہوئی لکیریں موجود ہیں جبکہ پچھلی سطح بالکل ہموار ہے، جو اصلی نوٹ کی پہچان میں مدد دیتے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.