لاہور۔24دسمبر :گورنر پنجاب محمدبلیغ الرحمن نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ تعمیری سیاست اورقیام پاکستان کے لیے دلیل کے ساتھ رائے عامہ ہموار کی، وہ ایک سچے اور جرات مند انسان تھے، ان کے دشمن بھی ان کے کردار کی تعریف کرتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کا احسان ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین عمل یہی ہے کہ ہم سب اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ان کے رہنما اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم کو عملی طور پر اپنائیں۔
Comments are closed.