وزیر اعلیٰ محسن نقوی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سرگرم، پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کیلئے وزراء وافسروں کوذمہ داریاں سونپ دیں

لاہور۔24دسمبر:وزیراعلی ٰپنجاب محسن نقوی عوام کو ریلیف دینے کے لئے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سرگرم ہو گئے ، وزیر اعلیٰ نے زیر تکمیل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کیلئے وزراء اورافسروں کوذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

صوبائی وزیر عامر میرجنرل ہسپتال،ابراہیم حسن مراد میو ہسپتال،وہاب ریاض ڈینٹل ہسپتال، ڈاکٹر جاوید اکرم چلڈرن ہسپتال،سیکرٹری ٹورازم گنگارام ہسپتال اورکمشنر لاہورپی آئی سی کے پراجیکٹس کی نگرانی کریں گے۔اسی طرح صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی کے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ صوبائی وزیر بلال افضل کولاہور رنگ روڈ ایس ایل تھر ی اورگوجرانوالہ ایکسپریس وے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ سونپ دی گئی ہے۔

وزیراعلی نے صوبائی وزراء کوروزانہ دومرتبہ پراجیکٹس کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب بہاولپور اورکمشنرملتان متعلقہ ڈویژن کے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کریں گے۔ محسن نقوی نے وزراء اورافسروں کو ڈیلی رپورٹ وٹس ایپ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل برانچ اوردیگر اداروں کو بھی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، کسی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے،پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے شب روز محنت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزرا عامر میر،بلال افضل،منصور قادر،ابراہیم حسن مراد،صوبائی مشیر وہاب ریاض،آئی جی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سیکرٹری صحت،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،کمشنر اوردیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Web Desk

Comments are closed.