میرپور (پی آئی ڈی)25مارچ: کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین اور ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے سماجی و کاروباری راہنما طارق محمود زرگرر کی طرف سے علامہ اقبال روڈ پر چوک شہیداں تا کلیال تک روڈ کے درمیان سایہ دار پودے لگانے کا باقاعدہ افتتاح کیا- اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،اسٹیٹ آفیسر بلدیہ راجہ ہمایوں رزاق،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ایکسین بلدیہ شاہ زیب کرامت،انجمن تاجراں کے مرکزی راہنما سہیل شجاع مجاہد نے بھی پودے لگائے اس موقع پر کمشنر چوہدری مختار حسین نے دعا خیر کی۔
Comments are closed.