ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ کی انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری
ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ کی انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری
انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں عمران اور محمد یحی شامل
انسانی سمگلر عمران نے شکایت کنندہ کو غیر قانونی طریقے سے یونان بھجوانے کے لئے پیسے بٹورے۔
ملزم نے ایران، ترکی کے راستے متاثرہ کو یونان بھیجنے کے لئے 8 لاکھ ،50 ہزار روپے ہتھیائے۔
ملزم عمران کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں انسانی سمگلر محمد یحی نے شہری کو یونان بھیجنے کے لئے پیسے بٹورے
ملزم یحی کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
مزید تفتیش جاری ہے
ڈائریکٹر پنجاب زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر گجرانوالہ سرکل کی ہدایت پر ایس ایچ او راجہ شہزاد کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیمیں خفیہ اطلاع پر انسانی سمگلر کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.