بینکنگ فراڈ میں ملوث مجرم کو 27 سال قید اور 3 کروڑ 14 لاکھ 95 ہزار جرمانے کی سزا

 

بینکنگ فراڈ میں ملوث مجرم کو 27 سال قید اور 3 کروڑ 14 لاکھ 95 ہزار جرمانے کی سزا

ملزم احسن خلیل نے سال 2020 میں مختلف بینک اکاونٹس سے 3 کروڑ 14 لاکھ 95 ہزار روپےخوردبرد کئے۔

ملزم نجی بینک میں بطور آپریشن مینیجر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

ملزم کے خلاف ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔

جج سپیشل کورٹ (افنس ان بینک 2) محمد اسلم گوندل نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر احسن خلیل کو مجرم قرار دیتے ہوئے 27 سال قید اور 3 کروڑ 14 لاکھ 95 ہزار جرمانے کی سزا سنائی

ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر منعم بشیر نے مقدمے کی پیروی کی اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان ایف آئی اے

Daily Askar

Comments are closed.