ایک ماہ سے منظرعام سے غائب چینی وزیرخارجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بیجنگچین میں 57 سالہ وزیر خارجہ چن گینگ کی جگہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے فارن افیئرز چیف وانگ ای کو وزیر خارجہ بنادیا گیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ چن گینگ کی سبکدوشی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی یہ اطلاع دی گئی کی وہ اس وقت کہاں ہیں۔

یاد رہے کہ چن گینگ کو آخری بار 25 جون کو دیکھا گیا تھا اس کے بعد سے وہ لاپتا ہیں۔ حکمراں جماعت اور چینی وزارت خارجہ نے بھی اپنے وزیر کی گمشدگی پر چپ سادھے ہوئی تھی۔

منظر عام سے غائب چینی وزیر خارجہ چن گینگ کو گزشتہ برس دسمبر میں بھی مقرر کیا گیا تھا لیکن 7 ماہ بعد وہ منظر عام سے غائب ہوگئے اور ان کے اہل خانہ کو بھی اس بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے نئے وزیر خارجہ  وانگ ای ہوں گے جو حکمراں جماعت کے فارن افیئرز چیف اور صدر شی جنپنگ کے قریبی ساتھی ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے بھی وانگ ای کی بطور وزیر خارجہ تقرری کی کلیئرنس دیدی۔ وانگ ای اس سے قبل بھی 2013 سے 2022 تک وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.