پنجگور ( این این آئی ) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ جنرل سکریٹری حافظ سراج احمد قاضی عبدالواحد منیراحمد سنجرانی کے ہمراہ پنجگور میں حق دو تحریک کے ضلعی افس میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے پانچ سال پورے کئے مگر عوام سے کئے گئے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے حق دو تحریک سے عوام کو سہولت دینے سمندر سے غیر قانونی ٹرالرنگ منشیات کا خاتمہ لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے بارڈر پرسے پابندیاں ہٹانے کا معاہدہ کیا مگر ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا بلکہ الٹا حکمرانوں کے اپنے دن بدل گئے اور وہ بارڈر اور ساحل سے اربوں روپے کے بھتہ اکھٹا کرنے لگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارڈر اور ساحل دو قدرتی روزگار ہیں مگر حکمران اور ریاستی ادارے نہیں چاہتے کہ یہاں کے عوام خوشحال ہوں اس لیے ان پر قدغن ہے انہوں نے کہا کہ بارڈر کے زریعے اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے اور یہ تمام پیسہ حکومتی اداروں کو جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کرتارپور وہگا کی طرح بلوچستان کے سرحد پر بھی شناختی کارڈ پر عوام کو روزگار کی اجازت ہونی چائیے اور بارڈر پر مذید کراسنگ پوائنٹس کھولے جائیں تاکہ ہر خاص وعام استفاد? کرسکے انہوں نے کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ روزگارمہینے میں ایک دن ہو باقی دنوں پابندی لگے انہوں نے کہا کہ اب بھی بارڈر پر ایف سی کی مداخلت موجود ہے مکران کے 13 نمائندے ہیں اسکے باوجود مکران مسائلستان بناہوا ہے یہ کیسے نمائندے ہیں جو ایک بھی مسلہ حل نہیں کرسکے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ کراسنگ پوائنٹس کے لیے ایک لاکھ لوگوں کا اجتماع کروں گا بارڈر کے دونوں سائیڈ میں لوگوں کی آپس میں رشتہ داریاں ہیں اور دیگر ممالک میں بارڈر کے رہنے والوں کو ریلف دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ای ٹیگ ریاستی اداروں کے پیٹ کا مسلہ ہے اور ای ٹیگ اور ٹوکن ایک لعنت ہے جسکا خاتمہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کی این او سی کون جاری کرتا ہے سب کو پتہ ہے ہیلتھ ایجوکیشن کا جو برا حال ہے سب کے سامنے ہے عوام مجبور ہے کہ علاج کے لیے کراچی اور کوئٹہ کا رخ کریں نام نہاد قوم پرست قدوس بزنجو اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے بطور سہولت کار کام کررہے ہیں پنجگور جیسے ایک بڑے ضلع میں نیٹ بند ہے جب بلوچ مطالبہ کرتا ہے کہ نیٹ بحال کیا جائے تو ہم سے کہا جاتا ہے کہ حالات کے مطابق چلنا اور رہنا سیکھ لیں امن وامان کا مسلہ صرف بلوچستان میں ہے کیا اسلام آباد اور کراچی لاہور میں کوئی دہشت گردی نہیں ہوتا عوام ڈمی قوم پرستوں کے خلاف میدان میں نکلیں اور گلی محلوں سے انکے خلاف آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ بارڈر کے کرپشن میں تمام سیاسی قیادت حکومتی مشینری شامل ہے پنجگور میں ای ٹیگ کو مسلط کرنے میں سیاسی قیادت بھی شامل تھی وہ بھی عوام کے مجرم ہیں جو ایک ظلم کو غریب عوام پر مسلط کرنے میں شریک کار رہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مجھے ٹکٹ جاری کرکے عزت دیا ہے اور اب اپنے لوگوں سے مشورہ کروں گا کہ حق دو تحریک کے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑوں یا جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر انہوں نے کہا کہ وڈھ اور خضدار میں دونوں طرف سے ظلم ہوا ہے شفیق مینگل ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ ہے ہم نے کئی بار اس کا اظہار بھی کیا ہے سردار مینگل اور شفیق مینگل کے درمیان زمینوں کا تنازعہ ہے سیندک اور ریکوڈک کو بیچنے میں سردار مینگل کی جماعت شامل ہے سردار مینگل کی جماعت اگر بلوچستان کے لیے سیاست کررہی ہے تو لاپتہ افراد اور ریکوڈک پر بھی روڑ بلاک کرتا قومی استحصال پر مبنی پالیسیوں پر کیوں خاموش ہے انہوں نے کہا کہ قدوس بزنجو جیسے نااہل شخص کو مسلط کرنے میں بھی قوم پرست شامل تھے بی این پی نے اسے وزیراعلیٰ بنایا جو 72 گھنٹہ سوتا، ہے اور اٹھتا بھی اس وقت ہے جب بی این پی کے فائلوں پر دستخط کرنے ہوتے ہیں شفیق مینگل کو کل بھی ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ کہتے تھے آج بھی اس بات پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کا نمائندہ اسمبلی میں بڑی بڑی باتیں کرتا ہے مگر اسکے اپنے ضلع میں عوام کو ہیلتھ کی سہولت حاصل نہیں ہے ۔
Comments are closed.