بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے 4 کروڑ روپے کی گاڑی خرید لی
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے اپنے لیے 4 کروڑ روپے کی گاڑی خرید لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور نے اپنے لیے (Lamborghini Huracan Tecnica) گاڑی خریدی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
شردھا کپور نے لال رنگ کی (Lamborghini Huracan Tecnica) خریدی ہے جس کی قیمت 4 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
وائرل ویڈیوز میں شردھا کپور کو خود اپنی مہنگی ترین گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مداحوں کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کو گاڑی خریدنے پر مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔
اس سے قبل شردھا کپور کو آن لائن سٹے بازی کیس کے سلسلے میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔
شردھا کپور اُن شخصیات میں شامل تھیں جن سے مہادیو ایپ کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی جو مبینہ طور پر غیر قانونی سٹے بازی کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق کمپنی کے پروموٹرز کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ گیمنگ ایپ کا مرکزی ہیڈ آفس متحدہ عرب امارات میں ہے جہاں سے یہ ایپ چلائی جاتی ہے۔
Comments are closed.