حکومت گلگت بلتستان موسم سرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پہ اقدامات اٹھا رہی ہے

حکومت گلگت بلتستان موسم سرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پہ اقدامات اٹھا رہی ہے اسی سلسلے میں صوبائی حکومت صوبے بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں، غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والوں اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف ائینی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اسی سلسلے میں حکومت نے ایک اعلی سطحی کمیٹی ایڈیشنل چیف سیکرٹری( ڈیویلپمنٹ ) میں کی سربراہی میں تشکیل دی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ سیکرٹری واٹر اینڈ پاور کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈویژنوں کے ڈویژنوں کے کمشنرز،ڈی ائی جیز ،ڈپٹی کمشنرز اور ایکسینز ہوں گے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیویلپمنٹ گلگت بلتستان کیپٹن (ریٹائرڈ) مشتاق احمد کی زیر صدارت گلگت ڈویژن کے بجلی چوری کے خلاف ایکشن پلان کے حوالے سے ایک اہم جلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ،کمشنر گلگت، ,ڈی آئی جی گلگت رینج,ڈی آئی جی سپیشل برانچ ڈپٹی کمشنر گلگت، ڈپٹی کمشنر نگر, ڈپٹی کمشنر ہنزہ,اور انجینیئر واٹر اینڈ پاور گلگت ڈویژن نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی بجلی کے کنکشنز , بجلی بلات کی عدم ادائیگی اور کنڈے کے ذریعے سے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی, اور بجلی کی لائنز کو منقطع کردیا جائے گا , اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی شخص نے کار سرکار میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈیویلپمنٹ )گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے بتایا کہ ایسے صارفین جنہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کے بلات ادا نہیں کیے ہیں ان سے ریکوری کی جائے گی بلات کی عدم ادائیگی کی صورت میں صارفین کے کنکشنز کاٹ دیے جائیں گے اور ان کے خلاف کا قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Daily Askar

Comments are closed.