ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم زاہد سلیم کا گڈانی سینٹرل جیل کا دورہ

گڈانی 25 دسمبر (نمائندہ عسکر): ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم زاہد سلیم کا گڈانی سینٹرل جیل کا دورہ۔ دورے کے موقع پر سپریٹینڈنٹ گڈانی سینٹرل جیل خوشحال میر نے قیدیوں اور جیل سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے مختلف بیرکس اور وارڈز کا جائزہ بھی لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم زاہد سلیم نے قیدیوں کے لیے کمبل اور گرم کپڑے فرام کیے اور قیدیوں کو ادویات فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم زاہد سلیم نے پیر کے روز گڈانی سینٹرل جیل کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر مختلف وارڈز اور بیرکس کا جائزہ لیا۔سپریٹنڈنٹ گڈانی سینٹرل جیل خوشحال میر نے جیل اور قیدیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اور گڈانی سینٹرل جیل میں پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق جیسے مسائل پر سینٹرل جیل کے اسٹاف سے گفتگو کی۔ قیدیوں کو گرم کپڑے اور کمبل فراہم کیے اور قیدیوں کے لیے ادویات کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ لیڈیز وارڈز میں بچوں کو کھلونے بھی فراہم کیے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی سپریٹینڈنٹ گڈانی سینٹرل جیل خوشحال میر ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ذاکر حسین بلوچ اور فارن انچارج عمران موجود تھے۔

Web Desk

Comments are closed.