صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

ابراہیم حسن مراد کی پاکستانی قوم کو قائد اعظم ڈے کی بھی مبارکباد

لاہور 25 دسمبر(نمائندہ عسکر): صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت، مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے لیے بھی عقیدت کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتیں اپنے اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کر رہی ہیں۔ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم فلسطین، غزہ اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے تحفظ اور آزادی کے لیے خصوصی دعا کریں۔صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے یوم قائداعظم (بانی پاکستان) کے دن کے موقع پر بھی پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب خوش نصیب ہیں کہ پاکستان کا حصول قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کا نتیجہ ثابت ہوئ اور اب یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں ۔

Web Desk

Comments are closed.