ضلع بھر میں قائد اعظم کی ولادت پر پروقار تقریب منعقد کی گٸی

کوٹ ادو 25 دسمبر(رانا شاھد محمود خاں): تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موچی والا میں قائد اعظم کی سالگرہ پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بچوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی پاکستان بنانے میں جو جدو جہد تھی اس پر ٹیبلو پیش کیا۔ سکول کے حال کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کے پوسٹر اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ سکول کے بچوں نے جناح کیپ کےساتھ قائدِ اعظم محمد علی جناح کی طرز کا لباس بھی پہن رکھا تھا۔ سکول کے اساتذہ اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے بچوں سے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا یہ ملک ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسلامی جمہوریہ پاکستان بنایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بھائی چارے اقلیتوں کے تحفظ ، ہر رنگ ہر نسل کے لوگوں کو برابر حقوق دینے کا درس دیا۔ محمد علی جناح پاکستان کے ہر فرد کیلئے رول ماڈل ہیں یہ ملک اور اس میں رہنے والا ہر شخص اپنے قائد سے محبت کرتا ہے۔ پاکستان کو قاٸداعظم کے رہنما اصولوں کے مطابق روشن اور درخشاں بنانے میں کوٸی قصر نہیں چھوڑیں گے۔

Web Desk

Comments are closed.