ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کا گڑھی یاسین ، نبی شاہ وگن، گولو دڑو، جاگن، سلطان کوٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ

شکارپور 25 دسمبر(نمائندہ عسکر): ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کا گڑھی یاسین، نبی شاہ وگن، گولو دڑو، جاگن، سلطان کوٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جرائم پیشہ افراد اور قبائلی جھگڑوں میں مطلوب افراد کے خلاف ٹارگٹیڈ آپريشن کیلئے حکمت عملی تیارکر لی۔ وزٹ کے دوران اے ایس پی سٹی محمد عثمان خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت متعلقہ ایس ایچ اوز ایس ایس پی شکارپور کے ساتھ ہمراہ تھے۔

ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان نے ڈرون کیمرا کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت کے راستوں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کو علاقے کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ایس ایس پی شکارپور کا ایسے تمام علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے ان علاقوں کو جرائم پیشہ افراد سے صاف کرنے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کا آغاز۔ ایس ایس پی شکارپور کا متعلقہ ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز کو کچے میں ڈاکوؤں کی سرکوبی اور امن و امان کی بحالی کیلئے موثر حکمت عملی و مربوط اقدامات کرنے کے احکامات جاری۔

عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ امن و امان خراب کرنے والوں کو کسی صورت بخش نہیں کیا جاسکتا ان کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن تدارک کیا جائیگا۔

Web Desk

Comments are closed.