نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا معروف اداکار نثار قادری کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہار

اسلام آباد۔25دسمبر:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف اداکار نثار قادری کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہارکیاہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعاکی اور اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نثار قادری کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا تھا،نثار قادری کی پاکستان ٹیلی ویژن ، فلم ، ریڈیو اورتھیٹرکے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Web Desk

Comments are closed.