کراچی۔ 25 دسمبر (نمائندہ عسکر):نگران وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے بابائے قومی قائداعظم محمدعلی جناح کی یوم پیدائش پر مزار قائد پرحاضری دی، انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں انہوں نے مزار پر رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
نگران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ قائد اعظم جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،ہمیں قائد اعظم کی دی گئی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے اس ملک میں بلا کسی تفریق خدمت کرنی ہے، قائد اعظم چاہتے تھے یہ ملک معاشی اور معاشرتی اعتبار سے دنیا کی طاقت بنے۔ نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے کہا کہ ہمیں اس ملک کو دنیا کی عظیم ریاست بنانا ہے۔
Comments are closed.