لاہور25دسمبر(نمائندہ عسکر): 7سال سے زیر التواسپورٹس پراجیکٹ چند ماہ میں مکمل،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ کے ہمراہ گلبرگ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلی محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے افتتاح کرنے کے بعد دعائے خیر کی اور سپورٹس کمپلیکس کاتفصیلی دورہ کیااور انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جیمنزیم،بیڈ مینٹٹن انڈور ہال،سوئمنگ پول کا معائنہ کیااور جیمنیزیم میں جدید ترین فلپ فلیپ اور دیگر ایکسرسائز مشین پر ورزش کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے لیڈیز کے لئے جم، انڈورہال کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کڈز ایریا میں سپورٹس سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تائیکوانڈو کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے ایل ڈی اے ایپ پر سپورٹس کمپلیکس کی ممبر شپ کے حصول کا مشاہدہ کیا اور فیس ادا کرکے سپورٹس کمپلیکس کی پہلی ممبر شپ بھی حاصل کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بیڈ منٹن اور سنوکر بھی کھیلی۔وزیر اعلیٰ محسن نقو ی نے صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصراورآئی جی کے ساتھ کیرم کھیلی۔وزیراعلی محسن نقوی نے ٹیبل ٹینس بھی کھیلی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس سے ملحق کمرشل زون کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کے اعلی معیار کی تعریف کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ گلبرگ سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زاہد اختر زمان نے سپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ کو شروع کیا،وہ چیف سیکرٹری بن گئے ہیں پراجیکٹ رکا رہا،ابھی ہم نے پراجیکٹ مکمل کیا ہے۔گلبر گ سپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ پر کام کا فی تعطل کا شکاررہا۔کوشش ہے کہ سپورٹس کمپلیکس کی ممبر شپ پبلک کے لئے کھول دی جائے۔باقی چار سپورٹس کمپلیکس کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
سپورٹس کمپلیکس لاہور کے شہریوں کی صحت اورتفریح کیلئے بہترین پراجیکٹ ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ شہری جو مہنگے کلب کی ممبرشپ نہیں لے سکتے یہاں اس سپورٹس کمپلیکس میں ممبر شپ لے پائیں گے۔ چیف سیکرٹری اورڈی جی ایل ڈی اے کو ممبر شپ فیس مناسب رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔مشیر کھیل پنجاب بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ہم الزام تراشی کے کھیل میں نہیں پڑنا چاہتے۔ہماری کوشش ہے کہ جو پراجیکٹس زیر التواء ہیں انکو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔گاؤں چمکیں گے پراجیکٹ کے تحت دیہات میں صفائی کی جارہی ہے۔ 737پولیس سٹیشنزکی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔پوری ٹیم سر جوڑ کر بیٹھی ہے کہ پراجیکٹس کی تکمیل میں آنے والے مسائل کو حل کیا جائے۔ہمت نہیں ہاریں گے، جانے سے پہلے شروع کیے ہوئے پراجیکٹس مکمل کرکے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باباگراؤنڈکی حالت بہتر کی جائے گی۔ پارکس کی بہتری کیلئے پی ایچ اے کو فنڈنگ جاری کردیئے گئے ہیں۔جتنے پارکس بہتر کرسکے،کرکے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد اورسیالکوٹ میں دو سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اکیڈمیز مکمل کر کے پی سی بی کے حوالے کرنے جارہے ہیں۔نیشنل لیول کے کھلاڑی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرسکتے ہیں۔ صوبائی وزراء عامر میر، منصور قادر،اظفر ناصر،ڈاکٹر جمال ناصر،مشیران وہاب ریاض،کنور دلشاد،چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس ہاؤسنگ، سپورٹس، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
Comments are closed.