قلعہ سیف اللہ25دسمبر(نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر یاسر بازئی اور ڈی ایس پی أخترمحمد ا چکزئی نے کرسمس ڈے کا کیک کاٹ کرسمس کے موقعہ پر کرسچن برادری کو مبارکباد دی۔ کرسمس ڈے کاکیک ضلع قلعہ سیف اللہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی اور ڈی ایس پی أخترمحمد ا چکزئی نے کاٹا اس موقعہ پر ڈی سی قلعہ سیف اللہ نے کہا کہ کرسمس دن امن اور خوشحالی کا پیغام دیتا ہوں ہمارا مذہب اسلام اقلیتیوں کے تحفظ اور اچھے سلوک کا تعلیم دیتی ہے کرسمس کے موقع پر تمام عیسائی برادری کو مبارک باد دیتا ہوں ۔
Comments are closed.