بجلی صارفین کو لوٹنے کے نت نئے ہتھکنڈی اختیار کئے جا رہے ہیں او وربلنگ کے بعد بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں ردوبدل کر دیا گیا ہے کروڑوں افراد سے اربوں روپے لوٹے جا رہے ہیں۔ تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ

اسلام آباد 25 دسمبر (نمائندہ عسکر): تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ بجلی کا شعبہ عوام اور کاروباری برادری کے لئے وبال جان بن گیا ہے ۔ بجلی کی قیمت مسلسل بڑھائی جا رہی ہے جبکہ صارفین لو لوٹنے کے نت نئے ہتھکنڈے بھی اختیار کئے جا رہے ہیں جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ۔ او ور بلنگ کے ساتھ ہی دسمبر میں صارفین کو موصول ہونے والے بلوں میں بل کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ کو پچیس کے بجائے بائیس کر دیا گیا ہے جس سے کروڑوں صارفین اربوں روپے کا جرمانہ ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس ماہ کی چوبیس اور پچیس تاریخ کو چھٹی کی وجہ سے بینک بند تھے اس لئے بل ادائیگی کی تاریخ کو ستائیس دسمبر تک بڑھایا جائے اور جرمانے ختم کئے جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے اور بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمت انھیں دیوالیہ کر رہی ہے جبکہ کاروبار تباہی سے دوچار ہو رہے ہیں ۔ ملک کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار اور برامدات بھی مسلسل گر رہی ہیں۔ بجلی مسلسل مہنگی کرنے سے اسکا استعمال کم ہو رہا ہے مگر حکومت بجلی گھروں کی انکی پیداواری صلاحیت کے مطابق ادائیگیاں کرنے پر مجبور ہے جس کا سارا بوجھ عوام پر لادا جائے گا۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ پاور سیکٹر میں کرپشن بد انتظامی اور نا اہلی کی ذمہ دار عوام نہیں ہے مگر سزا انھیں دی جاتی ہے جو افسوسناک ہے ۔ نیپرا نے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 3 روپے سے زیادہ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کو دسمبر میں بجلی کی کم کھپت کے باوجود فائدہ نہیں ہو گا ۔ بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایک ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے جب بجلی کی فراہمی میں او ور بلنگ کے انکشافات ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صارفین لو لوٹنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور انہیں مزید مشکلات میں ڈالنے کے بجائے ریلیف پہنچایا جائے ۔

Web Desk

Comments are closed.