وزیر اعظم شہباز شریف کی سپیکرآزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کےقافلے پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت
لاہور۔26جنوری (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سپیکرآزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے اتوار کو جاری بیان میں وزیر اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سپیکرقانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور ان کے قافلے پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے ۔ وزیر اعظم نے حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.