ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے رواں ماہ میں جنوبی پنجاب میں 1050صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے رواں ماہ میں جنوبی پنجاب میں 1050صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔12لاکھ77ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر3کروڑ56لاکھ57ہزار روپے جرمانہ عائد۔66بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق یکم تا23جو ن2023 ء کے دوران ملتان سرکل میں 149 بجلی چوروں کو4545830روپے جرمانہ عائد کیاگیااور18مقدمات کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 232بجلی چوروں کو4137416روپے جرمانہ عائداور11مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 82صارفین کو 3921886روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 63صارفین کو 2341895روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 83 صارفین کو3987511روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 188صارفین کو3923610 روپے جرمانہ عائداور2ایف آئی آرز درج،مظفرگڑھ سرکل میں 137صارفین کو3403957روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 33بجلی چوروں کو 1362000 روپے جرمانہ عائداور7مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 83بجلی چوروں کو8033520روپے جرمانہ عائد کیاگیااور12مقدمات درج کروائے گئے۔
Comments are closed.