چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر مہر اللہ یاربھروانہ نے کہاہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

ملتان
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر مہر اللہ یاربھروانہ نے کہاہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ ریجنل سٹورزمیں اضافی ٹرانسفارمرز اور میٹریل فراہم کردیاگیاہے تاکہ فوری طورپر فیلڈ دفاترکو فراہم کیاجاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکوٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ اور ریجنل سٹور ملتان کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ سب ڈویژنل دفاتر میں ایمرجنسی ٹرالیاں بھی تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میپکو کی ری کلیمیشن ورکشاپس میں ماہانہ بنیادوں پرایک ہزار خراب/جلنے والے ٹرانسفارمرزکی مرمت قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خراب/جلنے والے ٹرانسفارمرزکی اعلیٰ معیارکے ساتھ مرمت کرکے فیلڈ میں نصب کئے جارہے ہیں اور مرمت شدہ ٹرانسفارمرز کے دوبارہ جلنے کی شکایات کم ہیں۔ ورکشاپس کے ورکرز کی شبانہ روز محنت سراہنے کے قابل ہیں۔ ورکرز مزید محنت سے فرائض سرانجام دیں اور زیادہ سے زیادہ خراب ٹرانسفارمرز مرمت کریں تاکہ نئے ٹرانسفارمرز خریدنے کے بجٹ میں کمی لائی جاسکے۔ ایگزیکٹو انجینئر ٹرانسفارمرزری کلیمیشن ورکشاپ ملتان خواجہ حفیظ اللہ نے سی ای او میپکوکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ملتان، بہاولپور، وہاڑی اور ڈی جی خان میں میپکو کی چار ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس کام کررہی ہیں جہاں ایک ہزار سے زائد مختلف استعدادکار کے خراب /جلنے والے ٹرانسفارمرز مرمت کئے جارہے ہیں جبکہ میپکو رحیم یار خان سرکل میں پانچویں ورکشاپ بھی قائم کی گئی ہے جہاں ٹرانسفارمرز کی مرمت شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پرجنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن چوہدری خالد محموداور ڈپٹی ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ سرمد فاروق بھی موجود تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.