شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم کے مشیر خواجہ احمد حسان کا عیدالاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

خواجہ احمد حسان/ اجلاس

شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم کے مشیر خواجہ احمد حسان کا عیدالاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

لاہور -26 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے،عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،حکومت کی مخلصانہ اور سنجیدہ کاوشوں سے انشاء اﷲ ملک جلد بحرانوں سے نکلے گا، توڑ پھوڑ کی سیاست سے معیشت کو ہونے والے نقصان کی محنت سے کام کر کے تلافی کریں گے، شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں-انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس ایوان اقبال کمپلس لاہور میں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور عید الاضحی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر سابق ایم این اے مہر اشتیاق، ایم پی اے چوہدری شہباز ،سابقہ ایم پی اے رابعہ فاروقی، رمضان صدیق بھٹی ، سید توصیف شاہ ،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب الدین ، ڈی جی پی ایچ اے نعیم وٹو ، ڈی ایم ڈی واسا عبدالکریم ، سی او ایم سی ایل میاں ثاقب ،نمائندہ والڈ سٹی اتھارٹی ، نمائندہ پنجاب پولیس و دیگر نے شرکت کی –
خواجہ احمد حسان نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت صوبے کی تیزرفتار ترقی اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جامع اصلاحات کے ذریعے عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کر رہی ہے ، مختلف ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، حکومت نے ملک میں بیرونی سرمایہ کارو ں کیلئے سازگار ماحول فراہم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبے کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے مختلف پروگراموں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پراستوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات طے کرکے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے عید الاضحیٰ ، بارشوں اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل کریں- انہوں نے کہا کہ
عیدالاضحیٰ مسلمانوں کے لئے ایک بڑی عید ہے اس دن پر مسلمان حضرت ابراہیم عہ کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اس سلسلے میں عید قربان پر شہریوں کی جانب سے کی جانے والی قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشوں کے باعث پھیلنے والی بدبو سے بچانے کے لئے میونسپل وٹاؤن افسران قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر شہر سے باہرمناسب جگہ پر منتقل کرنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔خواجہ احمد حسان نے کہا کہ میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیز میں کنٹرول روم قائم کرکے فوکل پرسن مقرر کئے جائیں جبکہ وارڈ سطح پر کانٹیجنسی پلان تیار کیا جائے، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے جانوروں کی آلائشیں نکاسی آب کی نالیوں میں ڈالنے پر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، متعلقہ افسران عید کے موقع پر شہروں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اپنے علاقوں کے دورے کرکے رپورٹ پیش کریں۔ اس موقع پر
ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب الدین ، ڈی جی پی ایچ اے نعیم وٹو ، ڈی ایم ڈی واسا عبدالکریم ، سی او ایم سی ایل میاں ثاقب نے اجلاس کو عید کے موقع پر نکاسی آب، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے اور جانوروں کی آلائشیں شہروں سے باہر محفوظ مقام پر منتقل کرکے ان کو تلف کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے متعلق آگاہی دی-
ڈی ایم ڈی واسا نے بریفننگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ بارشوں کے پیش نظر واسا لاہور کو مکمل متحرک رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ، افسران و سٹاف مکمل الرٹ ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو صاف رکھا جا رہا ہے ،ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے انڈر پاسز کے پمپس کو مکمل آپریشنل رکھا جارہا ہے، تمام ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف کی حاضری یقینی بنایا گیا ہے ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں-
ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈائریکٹرز اور افسران کی پارکوں اور فیلڈز میں سپیشل ڈیوٹیوں کی ہدایات کر دی گئی ہے -کورڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ پارکوں میں کیٹینز ، جھولوں اورپارکنگ کی پرائس کنٹرولنگ کے فرائض سرانجام دے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے کہا کہ پارکوں میں شہریوں سے اووچارچنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، گریٹر اقبال پارک ،ریس کوریس پارک ، باغ جناح پارک ، گلشن اقبال پارک ، بوٹینکل گارڈن میں سیکورٹی اور صفائی کے انتظامات کویقینی بنایا جائے گا،
تمام پارکوں میں جھولوں ،بوٹننگ لیک ، آبشار ، چمپنگ کیسل اور فاؤنٹین فعال رکھا جائے گا- انہوں نے کہا کہ پارکوں میں بارش کی صورت میں نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے مزید کہا کہ پی ایچ اے عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو سیرو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کریگا۔وزیراعظم کے مشیر خواجہ احمد حسان نے محکموں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ
اس بار عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام محکمے یکجا ہو کر شہر کو ضاف رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.