وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سابق صدر مسلم لیگ (ن)سندھ بابو سرفراز جتوئی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
وزیراعظم۔۔۔ اظہار دکھ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سابق صدر مسلم لیگ (ن)سندھ بابو سرفراز جتوئی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
لاہور۔26جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق صدر مسلم لیگ (ن) سندھ بابو سرفراز جتوئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےمرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔وزیراعظم نے کہا کہ بابو سرفراز جتوئی نے پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
Comments are closed.