صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ اربن فاریسٹ لیاری کا افتتاح چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2020میں کیا تھا اس وقت فیز 1 میں 80ہزار پودے لگائے گئے تھے اور آج فیز 2 میں 50 ہزار پودے لگانے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں 10 ہزار جبکہ دوسرے و تیسرے مرحلے میں بالترتیب 10اور 30ہزار پودے لگائے جائیں گے
صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ اربن فاریسٹ لیاری کا افتتاح چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2020میں کیا تھا اس وقت فیز 1 میں 80ہزار پودے لگائے گئے تھے اور آج فیز 2 میں 50 ہزار پودے لگانے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں 10 ہزار جبکہ دوسرے و تیسرے مرحلے میں بالترتیب 10اور 30ہزار پودے لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں اربن فاریسٹ لیاری میراں ناکہ پر فیز 2کے تحت 10 ہزار پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی پی پی صدر ڈسڑکٹ ساوتھ خلیل ہوت۔بلاول ہاوس میڈیا کے جنید۔چئیرمین لیاری ٹاون ناصر کریم۔سینئر کارکن شکیل و یوسی چئیرمینز و وائس چئیرمینز بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔انہوں اس موقع پر مزید کہا چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ زیادہ سے زیادہ اربن فاریسٹ کا قیام عمل لایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سبزہ کیا جاسکے اور حکومت سندھ کے مشن سندھ گرین پر عملدرآمد کرکے سندھ کو سرسبز و شاداب بنایا جاسکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاسیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ اسمارٹ سٹی بھی لانا چاہ رہے ہیں ۔تم۔سیف سٹی میں تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن جلد مکمل ہوگا پانچ سو کیمرے اگلے ہفتے لگا دیے جائیں گے
Comments are closed.