چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے مورخہ 27 جون 2023 کا چیئرمین پی سی بی کا الیکشن آئندہ احکامات تک روکنے کا حکم دے دیا ہے
کوئٹہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے مورخہ 27 جون 2023 کا چیئرمین پی سی بی کا الیکشن آئندہ احکامات تک روکنے کا حکم دے دیا ہے معزز عدالت نے سی ایم اے نمبر2107/2023 کے ضمن میں حکم سناتے ہوئے جواب دہندہگان 4 تا 14 کو مذکورہ الیکشن کروانے سے روکتے ہوئے جواب دہندگان بشمول ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا معزز عدالت کو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انٹر پروونشل کوارڈینیشن حکومت پاکستان کی وزارت نے پی سی بی کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے بھرپور ایگزیکٹو پاورز کی حامل مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سٹرکچر اور اس سے منسلکہ دیگر معاملات بشمول پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی اور چیئرمین پی سی بی کا انتخاب پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق ایک سو بیس دن120 کے اندر کروانا تھا مذکورہ کمیٹی کے مینڈیٹ میں 23اپریل 2023کے نوٹیفیکشن کے تحت 21جون 2023 تک دو ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی مورخہ 20 جون2023 کو مینیجمنٹ کمیٹی نے اپنے چھٹے اجلاس میں 11 اراکین پر مشتمل پی سی بی کے بورڈ اف گورنرز کی نامزدگی نوٹیفائی کی لیکن آئی پی سی نے بورڈ آف گورنرز کا اعلامیہ جاری کرنے کی بجائے مورخہ 22 جون 2023 کو اس کے برخلاف اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پشاور ریجن کراچی ریجن, لاہور ریجن کے صدور اور خان ریسرچ لیبارٹری کے نمائندے کو بورڈ آف گورنرزسے نکال کر غیر قانونی اور غیر مجاز حیثیت میں نیشنل بینک آف پاکستان ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،صدر لاڑکانہ ریجن، صدر ڈیرہ مرادجمالی ریجن اور صدر بہاولپور ریجن کو بورڈ آف گورنرز میں شامل کر دیا ہے معزز عدالت کو درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی فارمیشن نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ پی سی بی کے آئین 2014 کے آرٹیکل کے تحت چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کیلئے BOGکے ممبران کی خصوصی میٹنگ بلائی جاتی ہئے اور اراکین کی اکثر یتی رائے سے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جاتا ہے لہذا اگر
مورخہ 21 جون 2023 کو بی او جیBOG کی خصوصی میٹنگ بلائی جاتی ہے اور ان غیر قانونی و غیر مجاز اراکین کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کر لیا جاتا ہے تو یہ پی سی بی کے ائین 2014 کی خلاف ورزی ہوگی اور یہ مینجمنٹ کمیٹی کے مورخہ 20 جون 2023 کو قانونی طور پر نامزد کردہ بورڈ اف گورنرز کے اراکین کی حق تلافی ہوگی معزز عدالت نے مذکورہ اعتراضات پر آئینی درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی اور جواب دہندہ گان وا ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا معزز عدالت نے عید الاضحیٰ اور گرمیوں کی دو ہفتوں کی چھٹیوں کے باعث فوری ائینی درخواست کی ائندہ سماعت کے لیے 17 جولائی 2023 کی تاریخ مقرر کر دی اورتما م جواب دہندگان کو تعمیل کے لیے اس حکم نامے کی کاپیاں بھجوانے کا حکم دیا۔
Comments are closed.