وزیراعلیٰ بلوچستان و چیئرمین گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا 26 واں اجلاس۔
وزیراعلیٰ بلوچستان / اجلاس
وزیراعلیٰ بلوچستان و چیئرمین گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا 26 واں اجلاس۔
۔رکن صوبائی اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی میر حمل کلمتی بھی اجلاس میں شریک
اجلاس کو ڈی جی جی ڈی اے کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ
اجلاس میں اہم ایجنڈا نکات کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں جی ڈی اے کے مالی سال 2022-23 کے نظر ثانی شدہ اور مالی سال 2023-24 کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی
اجلاس میں ماہی گیروں کی رہائشی کالونی کی فیزیبلٹی کے لیے 33.8 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کو جی ڈی اے میں مختلف اسامیوں کی تخلیق سے متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی
اجلاس میں جی ڈی اے میں تعینات کانٹریکٹ اسٹاف کے پے اسکیل پر نظر ثانی کی منظوری دے دی گئی
اجلاس میں جی ڈی اے بزنس پلان سے متعلق تکنیکی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
اجلاس کو جی ڈی اے کو نظر ثانی شدہ گرانٹ ان ایڈ بزنس پلان سے متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں جی ڈی اے سروس ریگولیشنز 2023 کی منظوری دے دی گئی ۔
اجلاس میں جی ڈی اے کی تین روزہ بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس 2023 برلن میں شرکت سے متعلق 21.90 ملین روپے کی پوسٹ فیکٹو منظوری دے دی گئی.
اجلاس میں جی ڈی اے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی ریکروٹمنٹ کے طریقے کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ۔
اجلاس میں گوادر میرین ڈرائیو پر تفریحی مقامات کی تعمیر کے لئے بیچ فرنٹ ڈیویلپمنٹ کی منظوری دے دی گئی
اجلاس کو جی ڈی جی ڈی اے کی جانب سے گوادر میں جاری مختلف عوامی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ ۔
گوادر ہمارا اہم ساحلی شہر ہے۔ وزیراعلیٰ ۔
گوادر کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت نے خطیر فنڈز فراہم کئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ ۔
صوبائی حکومت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے گوادر کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ ۔
گوادر کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ وزیراعلیٰ
اجلاس میں اے سی ایس ڈیولپمنٹ ، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔
Comments are closed.