کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ کی زیر صدارت عید الاضحیٰ اور رخشان ڈویژن میں مجموعی سیکورٹی صورتحال سے متعلق ڈویژنل اور ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا
خاران26 جون:۔ کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ کی زیر صدارت عید الاضحیٰ اور رخشان ڈویژن میں مجموعی سیکورٹی صورتحال سے متعلق ڈویژنل اور ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی،ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی، ایڈیشنل ڈی آئی جی رخشان داد محمد مینگل، ایس پی خاران محمود احمد نوتیزئی، ایس ایچ او خاران سٹی رحمت بلوچ، سپرنٹینڈنٹ شیر علی فیزیکلی جبکہ باقی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز، ایس پیز و دیگر آفیسران بزریعہ ویڈیو لنک آن لائن شریک ہوئے، اجلاس میں عید الاضحیٰ اور مجموعی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا، رخشان ڈویژن کے تمام اہم مقامات،سڑکوں پر ٹرانسپورٹ مسافروں کی سیکورٹی کے انتظامات سمیت پی ٹی سی ایل ٹاورز کی سیکورٹی اور عید کے موقع پر عیدگاوں، بازاروں اور شہروں میں سیکورٹی کے خاص انتظامات کو یقینی بنانا ہوگا، عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل ریسلنگ پابندی سمیت باقی سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ شہروں کی صفائی، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنانا ضروری ہے، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع کے انتظامیہ لیویز اور پولیس حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں اور عید نماز کے موقع پر عید گاؤں میں سیکورٹی کے خاص انتظامات کیا جائے، عید یا کسی بھی خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل ریسلنگ کی اجازت نہیں دی جائے، تمام مسافر ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا چیکنگ کیا جائے،تاکہ عید کے پیش نظر مسافروں سے کئی زیادہ کرایہ نہ لیا جائے، میونسپل اور ٹاؤن کمیٹی عملہ شہر اور بازاروں کی صفائی کو یقینی بنائیں، ہسپتالوں میں ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، کمشنر رخشان نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ذمہ دار حکام کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
Comments are closed.