عالمی یوم انسداد منشیات کی مناسبت سے چمن انٹی نارکوٹکس کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فاروق اعظم چوہدری کی سربراہی میں منشیات کے خلاف ملک کی دیگر شہروں کی طرح آج چمن میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا

 

 

ضلع چمن 26جون:۔عالمی یوم انسداد منشیات کی مناسبت سے چمن انٹی نارکوٹکس کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فاروق اعظم چوہدری کی سربراہی میں منشیات کے خلاف ملک کی دیگر شہروں کی طرح آج چمن میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا عالمی یوم انسداد منشیات کے ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوید عالم، ڈی ایس پی منور خان، تحصیلدار چمن عبدالرازق خان میانی، ایجوکیشن آفیسر محمود خان اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران سمیت شہر کے مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں کی نمائندوں اور سکولوں کی بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی چمن پریس کلب سے ہوتے ہوئے ڈی سی کمپلکس کے حال میں سینمار میں تبدیل ہوا،اس موقع پر مقررین نے عالمی یوم انسداد منشیات کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات وہ زہر قاتل ہے جو ہماری نوجوان نسل کو نہ صرف تباہ کر رہا ہے بلکہ ان کے مستقبل کو بھی بری طرح سے متاثر کر رہا ہے منشیات کی روک تھام کے لیے بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے اس طرح بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انکی جسمانی نشونما بھی ہوگی اور اس طرح وہ مصروف رہ کر منشیات کے شکار نہیں بنیں گے اور انکی تربیت بھی ہو گی مقررین نے کہا کہ وہ ممالک جو اس ناسور پر پوری طرح سے قابو پا چکے ہیں ان میں ترقی اور خوشحالی کی شرح زیادہ ہے چمن شہر میں منشیات کے اڈوں پر خصوصی طور پر فوری ایکشن لینے کا متفقہ اور سخت فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ منشیات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے اور انتظامیہ بھی منشیات کے خلاف مزید سخت کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے لئے خصوصی اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کیا ہے جبکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کیھلوں کے میدان آباد کئے جارہے ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت صوبائی سطح پر ہونہار اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جس کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور کرتے ہوئے ان کے تابناک مستقبل کو محفوظ کرنا ہے مقررین نے کہا کہ ہم سب کو بحیثیت ذمہ دار شہری اس ناسور کے تدارک کے لئے اپنی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی تاکہ ہم ایک ایسے تعمیری معاشرے کی تشکیل کر سکیں جو ہماری آنے والی نسلوں کی بقا اور تحفظ کا ضامن ہو ہمارے نوجوان منشیات کی لعنت میں مبتلا نہ ہوں اس کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں بحیثیت قوم مجموعی طور پر تمام برائیوں اور منشیات کے خلاف تمام ذیشعور اشخاص اور ادارے اور قبائلی وسیاسی اور سماجی عمائدین والدین اساتذہ غرضیکہ ہر شخص کو معاشرے کی اصلاح کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔۔

Daily Askar

Comments are closed.