ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی کی زیر صدارت مون سون کنٹینجنسی پلان کے سلسلے میں افسران کا اجلاس ہوا

 

 

زیارت 26جون:۔ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی کی زیر صدارت مون سون کنٹینجنسی پلان کے سلسلے میں افسران کا اجلاس ہوا اجلاس میں فرنٹیئر کور کے میجر نویدا،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی،ایس ڈی او بی اینڈ آر صضیر احمد کاکڑ،ڈی ایس ایم فرید اللہ پانیزئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد صدیق،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر داود،ایس ڈی او ایریگیشن شہزاد محبوب،ڈی ڈی او نقیب اللہ،ایس ڈی او پی ایچ ای میر وایس خان،ایس ایچ او فرید خان،انسپیکٹر حسنین نے شرکت کی۔ا جلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت نے میونسپل کمیٹی زیارت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران زیارت شہر میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے عید الاضحی کے دن عید گاہ کو صاف رکھا جائے محکمہ بی اینڈ آر کو ہدایت کی روڈوں کی بندش کی صورت میں جلد ہی کھول دیا جائے خاص کر مین شاہراہ زیارت ٹو کوئٹہ کا خاص خیال رکھا جائے محکمہ صحت کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کو الرٹ اور مشینری کو اسٹینڈ بائی کردیا ہے عوام کسی بھی پریشانی کی صورت میں ڈی سی آفس اور لیویز آفس میں قائم کنٹرول روم پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.