تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تحقیق کے شعبہ میں آگے بڑھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کا بوجھ اٹھانا ہے، گورنرحاجی غلام علی
*تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تحقیق کے شعبہ میں آگے بڑھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کا بوجھ اٹھانا ہے، گورنرحاجی غلام علی*
*ہر گزرتے وقت کے ساتھ تعلیمی شعبہ میں تبدیلیاں آرہی ہیں،تحقیق کے شعبہ میں ہمیں دور جدید کے چیلنجز کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا، گورنر*
*گورنرکاشہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے پہلے کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت، 150 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کیں،15 طلباء کو گولڈ میڈلز پہنائے*
*گورنر کی خواتین کو انجینئرنگ کی تعلیم کیجانب راغب کرنے کیلئے وی سی کو طالبات کی فیسوں میں 50 فیصد کمی کرنیکی بھی تجویز*
*کانووکیشن میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل، نگران صوبائی وزیر صنعت عدنان جلیل،طلباء اوروالدین کی بڑی تعداد میں شرکت*
ہینڈآؤٹ۔201۔پشاور، 26 جون 2023
گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہاہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کا بوجھ اب تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اٹھانا ہے،جدید ٹیکنالوجی سے لیس نوجوانوں نے ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے، ہر گزرتے وقت کے ساتھ تعلیمی شعبہ میں تبدیلیاں آ رہی ہیں،تحقیق کے شعبہ میں ہمیں دور جدید کے چیلنجز کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ جدید دور کے تقاضو ں سے ہم آہنگ تعلیم کے حصول سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے پہلے کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل، نگران صوبائی وزیر صنعت عدنان جلیل،سینیٹرنعمان وزیر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر محمد خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، چئیرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل امتیاز حسین گیلانی، فیکلٹی اراکین، والدین اور طلباء نے شرکت کی۔ گورنر نے الیکٹریکل، الیکٹرانکس، مکینیکل، انرجی اور سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنیوالے 150 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ 15 طلباء کو گولڈ میڈلزبھی پہنائے۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرظفرمحمدخان نے گورنراوردیگرمہمانوں کا خیرمقدم کیا اور یونیورسٹی کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ آج اس کانووکیشن میں طالبات نہ ہونے سے یہ احساس ہوا کہ طالبات کیوں ٹیکنالوجی اورانجینئرنگ میں نہیں آئی،وی سی کو کہا کہ طالبات کو انجینئرنگ کی تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے طالبات کیلئے فیسوں میں 50 فیصد تک کمی کا اعلان کیاجائے تاکہ خواتین پرمشتمل ملک کی 50فیصد سے زیادہ آبادی بھی ٹیکنالوجی کے علم سے نہ صرف مستفیدہوبلکہ مستقبل کے چیلنجوں میں ملک وقوم کیلئے بہترکردار ادا کرسکے۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے جوانوں کی بہترین کردارسازی کی گئی ہے اور طلباء پرزوردیاکہ وہ شائستگی، اقدار و علم سے دنیا کو فتح کریں۔انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے آگے جا کر دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں،اس کا بھی صلہ اللہ تعالی دے گا۔ گورنر نے تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء، والدین، فیکلٹی اراکین کو مبارکباددی اور کہاکہ والدین کی مشکلات کا خاتمہ اور انکے چہروں پر خوشی لانا بھی آپ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے اور اپنا مستقبل سنوارنے کے ساتھ والدین کا سہارا بھی بننا ہے۔والدین و اساتذہ کی محنتوں کی بدولت آج آپکے ہاتھوں میں انجینئرنگ کی ڈگری ہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ 7 ماہ میں تمام یونیورسٹیوں کے کانووکیشن میں انتہائی خوشی سے شرکت کی اوربطور چانسلر میری خواہش ہے کہ یونیورسٹیوں کو تمام سہولیات فراہم کروں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے فروغ اور یونیورسٹیوں کے مشکلات کے خاتمے، طلباء وطالبات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیاکرنے کیلئے بحیثیت گورنر اورچانسلر نہیں بلکہ یونیورسٹیوں کاوکیل بن کر مشکلات کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گاجس پر میں فخر محسوس کرتاہوں۔وفاقی و صوبائی حکومت، ایچ ای سی، ایچ ای ڈی ملکر اعلی تعلیم فروغ کیلئے نہ صرف کام کررہے رہیں بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھارہی ہے۔بعد ازاں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ نے گورنر کر شیلڈ پیش کی جبکہ گورنر نے یونیورسٹی کیجانب سے نگران صوبائی وزراء، فیکلٹی اراکین کو سونئیر بھی پیش کے
Comments are closed.